Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کی جنوبی اور شمالی غزہ پر بمباری، 26 افراد شہید

اسرائیل کی جنوبی اور شمالی غزہ پر بمباری سے مزید 26 افراد شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

اسرائیل نے غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔شمالی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر ٹینکوں سے بھی گولہ باری کی۔

غزہ میں شہداء کی تعداد 44 ہزار 330 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 4 ہزار 933 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 20 لاکھ افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا  ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version