فرانس کے وزیراعظم 3 ماہ وزیراعظم رہنے کے بعد عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔
فرانس کے وزیراعظم مشیل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرلی گئی ہے جس کے بعد مشیل بارنیئر 3 ماہ وزیراعظم رہنے کے بعد عہدے سے فارغ ہوگئے۔
پارلیمنٹ کے 331 اراکین نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ بائیں بازو اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔
مشیل بارنیئر کو صدر ایمانوئل میکرون نے 3 ماہ قبل وزیراعظم مقرر کیا تھا، اس سے قبل 1962 میں تحریک عدم اعتماد پر فرانس کی حکومت فارغ ہوگئی تھی۔
