بھارت میں کسانوں کے دہلی چلو مارچ پر پولیس ٹوٹ پڑی، آٹھ سے زائد کسان زخمی ہوگئے، پولیس نے کسانوں پر آنسو گیس استعمال کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے کسانوں کو دہلی سے 2 سو کلو میٹر دور پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر شمبھو کے مقام پر روکنے کی کوشش کی۔
کسان مظاہرین نے حکومت سے قرض معافی کی ضمانت، کسانوں کی ریاستی مدد اور آمدن بڑھانے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔
کسانوں کے مارچ کے باعث ریاست ہریانہ کے سرحدی ضلع انبالہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔




















