لندن: برطانیہ کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث اہم ایئرپورٹس کے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگئے جس کے سبب متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شدید دھند کے باعث گیٹوک، ہیتھرو اور مانچسٹر میں پراوزیں تاخیر کا شکار ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹس نے مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں بھی خبردار کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیٹوک سے آج روانہ ہونے والی بہت سی پروازیں ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنی ایئرلائنز سے رابطہ کریں، ایئرپورٹس نے مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
اس سے قبل بھی برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 100 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں تھیں، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس کو بھی معطل کردیاگیا تھا۔
خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ اور ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں تیز ہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کی گئی تھی۔
برطانیہ میں کرسمس منانے کے لئے گھروں سے گاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی تیز ہواؤں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
