اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پربمباری سے مزید 71 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
محفوظ قراردیئے گئےعلاقےالمواسی پربمباری سے 12 افراد، جبکہ وسطی غزہ میں الزوائدہ اورمنصورہ پرحملے میں 7 افراد اس کے علاوہ غزہ کےعلاقے ریمل پرڈرون حملہ میں 2 فلسطینی شہید، 8 زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ اوردیگرعلاقوں پربھی بمباری کی، جبکہ غزہ میں سردی سے مرنے والے بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 581سےزائد ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 8 ہزار438 زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے شام کے شہرحلب کے قریب فضائی حملہ کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نےصغیرہ میں فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا، جبکہ حلب پرحملے میں دفاعی اورتحقیقی مراکزکونشانہ بنایاگیا ہے۔
خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ حملے کے بعد حلب کاپوراعلاقہ زورداردھماکوں سے گونج اٹھا، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ شام میں ایرانی میزائل سائٹس کونشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کے باوجود لبنان پرحملے جاری ہیں۔
اسرائیل نے الطفاح، الریحان پرفضائی حملےکرکےمتعددعمارتوں کوتباہ کردیا ہے جبکہ لبنان میں حزب اللہ کے راکٹ لانچروں پرمشتمل فوجی مقام کونشانہ بنایا ہے۔




















