غزہ میں دو دنوں کے اندر اسرائیلی فضائی حملوں سے تقریباً 140 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں جمعہ کے روز کم از کم 61 جبکہ جمعرات کو 77 افراد شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ عالمی ادارے نے غزہ میں 27 صحت مراکز پر 136 اسرائیلی حملے ریکارڈ کیے ہیں جن سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک کم از کم 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری جانب قطر میں مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے پر حماس کے سینئر اہلکار باسم نعیم نے کہا کہ فلسطینی گروپ جنگ بندی کے معاہدے، غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلاء اور انکلیو کی آبادی کو ان کے گھروں کو واپس کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔
