Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ کی30 ریاستوں میں شدید برفباری؛ 7 میں ایمرجنسی نافذ

امریکہ کی 30 ریاستیں اس وقت برفباری اور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے امریکیوں کا نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ اس وقت سخت سرد موسم کا شکار ہے اور اس خاص موسمیاتی کیفیت جسے ‘پولر ورٹیکس‘ کہا جاتا ہے اس کی وجہ سے 30 سے زیادہ امریکی ریاستوں میں شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے، کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سے لے کر منفی 29 ڈگری تک ہے جب کہ کینیڈا کی ریاست مینی ٹوبا میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں