غزہ پراسرائیلی فضائی حملےمیں مزید 14 فلسطینی شہید، 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین کے نصیرات کیمپ پراسرائیلی حملے، 40 افرادزخمی، جبکہ خان یونس، المواسی کیمپ پربھی حملے، بچوں سمیت متعددافراد شہید ہوگئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی امداد پرپابندی، سخت سردی سے بچے شہید ہونے لگے، غزہ میں ایک اوربچہ سردی کے باعث ہائپوتھرمیا کی وجہ سےدم توڑگیا، غزہ میں اب تک سردی کی وجہ سے 8 بچےشہید ہوچکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 845 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 9 ہزار139 زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرم نے غزہ سے یرغمالیوں کونہ چھوڑنے پرخطرناک نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میرے اقتدارسنبھالنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئےتونتائج بھگتنا ہوں گے۔
نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی ریڈیو ٹاک شومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراردعمل دشمن کوصرف “نہیں کرو”کہنے پر مشتمل نہیں ہوگا، صدربائیڈن غزہ جنگ کے آغازسے ایسا ہی کررہے ہیں، میں اسرائیل کےساتھ ہوں لیکن امن کےساتھ بھی ہوں۔




















