Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طالبان کی ناقص پالیسیاں؛ افغان عوام کی غربت میں اضافہ

افغان طالبان کے تمام دعوؤں کے باوجود افغانستان میں دہشتگردی، غربت اور بے روزگاری برقرار ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نصف آبادی بلخصوص خواتین غربت کا شکار ہیں، غربت کے ساتھ افغانستان کی 25 فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان کی ایک تہائی آبادی کو فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے، گزشتہ برس کمزور اقتصادی حالات اور شدید غذائی قلت کے سبب افغانستان میں 15.8 ملین افراد متاثر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان طالبان کی پالیسیوں اور غربت کے باعث چائلڈ لیبر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا، افغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغان عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق غریب افغان عوام کے نام پر جو امداد بیرونی ممالک سے آتی ہے وہ بھی طالبان اپنے قبضے میں کرلیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں