غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردانہ کارروائیاں جاری، مزید 46 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فضائی حملوں میں پناہ گزین کیمپوں کونشانہ بنایاگیا، غزہ سٹی پارک، جبالیہ اورالبریج کیمپ پربمباری 20 افراد، جبکہ مغربی کنارے پربمباری سے 3 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کے تمام اسپتال غیرفعال ہوچکے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 50 فلسطینی گرفتارکرلیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
غزہ میں شہداکی تعداد 45 ہزار 926 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 9 ہزار274 زخمی ہیں۔
دوسری جانب جنگ بندی کے باوجوداسرائیل کےجنوبی لبنان پرحملے جاری ہیں ، اسرائیل نے کفرقلہ گاؤں پرحملےمیں متعدد گھرتباہ کردیئے۔
