Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاس اینجلس میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید پھیلنے کا خدشہ

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں آگ سے جھلس کر 25 افراد ہلاک جبکہ 30 لاپتہ ہوگئے، حکام نے مزید 84 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آگ نے شمال مغرب کی وینٹور اکاؤنٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لاس اینجلس میں 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے حالات خوفناک ہوگئے ہیں۔

کیلی فورنیا میں 85 ہزار گھرانے بجلی سے محروم ، مزید ساڑھے 4 لاکھ صارفین کو بجلی کی بندش کا انتباہ دیدیا ہے۔

حکام نے آگ لگانے کے شبہ میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version