امریکی صدر جوبائیڈن نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدے پر فوری عملدرآمد پر زور دیا۔
بائیڈن نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بات چیت میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔
بائیڈن اور مصری صدر نے اتفاق کیا کہ اسرائیل اور حماس کو لچک دکھانی چاہئے۔
