اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ قطر نے بھی تصدیق کی ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس نے جنگ بندی مسودہ پر اتفاق سے ثالثوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی ہوگی۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدےپر بات چیت حتمی مراحل میں ہے، امید ہے مذاکرات کا یہ دور ایک واضح اور جامع معاہدے پر ختم ہوگا۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں، ڈیل بہت جلد ممکن ہے۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں حائل بڑے معاملات حل کرلیے گئے ہیں۔
