امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 45 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 60 لاکھ سے زائد افراد کو آگ، ایک کروڑ 70 لاکھ افراد کو آلودگی سے خطرہ ہے، جمعہ کو ہواؤں کی شدت کم ہونے سے فائرفائٹر کو ریلیف ملے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ منگل اور بدھ کو تیزہواؤں کے واپس آنے کا امکان ہے، آئندہ ہفتے تک آگ نہ بجھی تو اس پر قابو پانا مزید مشگل ہوجائے گا۔
امریکی میڈیا نے بتایا کہ لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ میں عملہ ضرورت سے انتہائی کم ہے۔




















