Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی بحریہ کا “ہرمس 900 ڈرون” تجرباتی پرواز کے دوران تباہ

بھارتی بحریہ میں شامل کئے جانے والا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے  دوران گِر کر تباہ ہوگیا ہے۔

ہرمس 900 ڈرون کی تجرباتی پرواز گجرات کے پوربندر میں کی جارہی تھی، یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی و جاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا۔

ہرمس 900 ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیارکیا گیا، ہرمس 900 ڈرون کی قیمت تقریبا 145 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

مودی سرکار کا غیر معیاری منصوبوں پر اربوں ڈالر خرچ کرنا مضحکہ خیز عمل بن چکا ہے۔

رواں سال بھارتی کوسٹ گارڈ کے “دھروہیلی کاپٹرز” حادثات کے بعد گراوٴنڈ کر دیے گئے۔

ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جسے بحری بیڑے سے دستبردار کردیا گیا۔

  جولائی 2024 میں بھی بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

2019 میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گِر کر تباہ ہوگیا تھا۔

مارچ 2018 میں بھی بھارتی بحریہ کا ریموٹ سے چلنے والا ڈرون پرواز کے فوراً بعد پور بندر کے علاقے الہاس نگر میں تباہ ہوا۔

بھارتی بحریہ میں  تقریباً 14 آبدوزیں ہیں لیکن تکنیکی خرابیوں کے باعث صرف 7 آپریشنل ہیں۔

بھارت جنگی جنون کو پروان چڑھاتے ہوئے جدید ہتھیاروں کے انبا لگارہا ہے  مگر ان ہتھیاروں کو سنبھالنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے۔

آئے روز بھارتی افواج میں حادثات بھارتی مسلح افواج کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

متعلقہ خبریں