جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری ہے مزید 62 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور گھروں کو نشانہ بنایا، نصیرات اور الشاطی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 2 صحافیوں سمیت 3 افراد شہید ہوئے۔
دیرالبلاح پر حملے میں 3 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مغربی کنارے کے علاقے جنین پر حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہداء کی تعداد 46 ہزار 707 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 265 زخمی ہیں۔




















