Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کو بریفنگ کی اجازت نہ دی گئی

برطانوی پارلیمنٹ کی مین بلڈنگ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مین میٹنگ روم میں بریفنگ کی اجازت نہ دی گئی۔

برطانوی پارلیمنٹ کے مین میٹنگ روم میں آٹھ سے دس برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی جن میں تین کا تعلق پاکستان سے ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کو مدعو کیا گیا تھا تاہم کسی نمائندہ نے شرکت نہ کی۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو کم ممبران پارلیمنٹ کی شرکت کی وجہ سے مدعو نہیں کیا گیا جبکہ انیل مسرت اور جہانگیر چیکو کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

بعدازاں زلفی بخاری نے تمام ملبہ انتظامیہ پر ڈال دیا، تاہم لندن میں موجود پی ٹی آئی لیڈرشپ کے درمیان اس ایونٹ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version