اسرائیل حماس پر شرائط نہ ماننے کا الزام لگا کر جنگ بندی معاہدے سے پیچھے ہٹنے لگا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس اب نہیں ہوگا، جنگ بندی معاہدے کی توثیق کیلئے آج صبح اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس ہونا تھا۔
نیتن یاہو نے حماس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حماس معاہدے کے کچھ حصوں سے انکار کررہی ہے، کابینہ اس وقت تک اجلاس نہیں کرے گی جب تک ثالث اسرائیل کو مطلع نہ کریں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ثالث اسرائیل کو مطلع کریں گے کہ حماس نے معاہدے کی تمام شرائط کو قبول کیا۔




















