Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کی مرکزی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی

اسرائیل کی مرکزی کابینہ نے رات گئے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اتوار کو جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد شروع ہوجائےگا۔

اسرائیلی کابینہ کے 24 ارکان نے معاہدےکی منظوری کےحق میں ووٹ دیا، جبکہ 6 نے مخالفت کی۔

اسرائیل اتوار کو95 فلسطنیوں کو رہا کرے گا، فہرست میں خواتین اور 25سال تک کے نوجوان شامل ہیں، جبکہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے قاہرہ میں مشترکہ آپریشن روم قائم کر دیا گیا ہے۔

آپریشن روم میں مصر، امریکہ، قطر، اسرائیل اور فلسطینی حکام کے نمائندے شامل ہوں گے۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے  کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ذمہ داریاں سنبھالنےکے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، جبکہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس 33 اسرائیلی قیدیوں کے علاوہ غیر ملکیوں کو بھی رہا کرے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع مرجائیون میں کئی گھروں کوتباہ کردیا ہے۔

اسرائیل لبنان میں اب تک جنگ بندی کی 564 سے زائد خلاف ورزیاں کرچکا ہے، جبکہ اسرائیل نےجنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے 37افراد کو شہید،  جبکہ 45 کو زخمی کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں