ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد وہ امریکہ کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری تقریب میں مختلف شخصیات نے شرکت کی، جن میں ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زکربرگ اور سابق صدور شامل تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حلف براداری تقریب کے وقت کیپٹل ون ایرینا کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق خطاب کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس جائیں گے اور فوری نافذ ہونے والے صدارتی احکامات پر دستخط کریں گے.




















