Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی صدارت سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بڑے فیصلے

واشنگٹن: امریکی صدارت سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے بڑے فیصلے کرلیے۔

خبرایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے گئے ہیں، تاہم امریکی صدر نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی اور فیڈرل ملازمین کی بھرتیاں منجمد کرنے کے آرڈر پر دستخط کردیے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے مارکوروبیو کی بطور وزیرخارجہ تقرری کی توثیق کردی۔

خبرایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت پالیسی سے متعلق بائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈر اور 2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 50 فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کردیا۔

متعلقہ خبریں