ترکیہ کے اسکی ریزورٹ بولو کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہو گئے ہیں۔
ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے 66 افراد میں سے دو ہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے کے بعد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ 12 منزلہ گرینڈ کارٹل ہوٹل میں مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 27 منٹ پر اس وقت آگ لگی جب 234 افراد وہاں قیام پذیر تھے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ابتدائی طور پر ریسکیو حکام نے 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں مسافروں کو کھڑکیوں سے لٹکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے جلتی ہوئی عمارت سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں نے استعمال کیا۔
بولو کے گورنر عبدالعزیز ایدین نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ہوٹل کی چوتھی منزل کے ریسٹورنٹ سیکشن میں لگی اور اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی۔
گورنر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کارتلکایا کے ہوٹل اور بولو کے وسط کے درمیان فاصلہ سرد موسم کی وجہ سے ہے جس کی وجہ سے فائر انجنوں کو پہنچنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 267 افراد کو تعینات کیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں صبح تک جاری رہیں، اور 32 افراد کو طبی امدا د کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
