ترکیہ کے سکی ریزورٹ ہوٹل میں رات گئے آگ بھڑک اُٹھی جہاں 234 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 76 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 35 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔
تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا، حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔




















