Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بائیڈن کے خط میں میرے نام پیغام بہت متاثر کن ہے، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن  کے خط میں میرے نام پیغام بہت متاثر کن ہے۔

صدرٹرمپ نے اوول آفس میں ان کے لیے چھوڑا گیا بائیڈن کا خط پیش کردیا۔

بائیڈن نے ٹرمپ کے نام خط میں ان کو عزیز کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگلے 4 برسوں میں آپ کی فیملی کے لیے نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔

 بائیڈن نے خط کے متن میں لکھا کہ تاریخ کے ناگزیر طوفانوں میں لوگ اس دفتر کےکاموں میں یکسوئی چاہتےہیں، امید ہےکہ آنے والے سال قوم کے لیے خوشحالی اور امن کا وقت ثابت ہوں گے۔

متعلقہ خبریں