Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاس اینجلس میں تیز ہواؤں سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں تیز ہواؤں سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہیوز کاؤنٹی کے قریب 64 کلو میٹر کا تفریحی علاقہ آگ کی لپیٹ میں آگیا، ہیوز کاؤنٹی اور آگ کے قریب آبادیوں کے 18 ہزار مکینوں کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔

تفریحی علاقہ کاسٹیک جھیل کے قریب 3 اسکولوں کو خالی کرالیا گیا۔

ہیلی کاپٹروں سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ جمعہ تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version