Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت کی حامل امریکی کانگریس نے پہلے امیگریشن بل کی منظوری دے دی

‏Laken Riley کے نام سے منظور ہونے والا بل چھوٹے جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کو زیر حراست رکھنے کے سخت قانون سے متعلق ہے۔

یہ بل جارجیا نرسنگ اسکول کی 22 سالہ طالبہ کے نام پر ہے جسے گزشتہ سال ایک غیر قانونی تارکین وطن نے قتل کردیا تھا۔

اس نئے قانون کا مقصد ان غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو غیر تشدد آمیز جرائم بشمول چوری میں ملوث پائے جائیں گے۔

یہ پہلا بل ہوگا جس پر بطور صدر اقتدار سنبھالنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ دستخط کریں گے۔

ایوان کانگریس میں پیش کئے جانے والے بل کے محرک رکن کانگریس مائیک کولن ہیں، ایوان کانگریس میں بل کی حمایت میں 263 ووٹ پڑے جس میں 46 ووٹ ڈیموکریٹ اراکین بھی شامل تھے۔

22 سالہ طالبہ laken Riley کے قتل میں ملوث 26 سالہ ہوزے ابارا وینزویلا کا شہری تھا جسے جارجیا پولیس نے shoplifting میں گرفتار کیا تھا۔

لیکن غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم ہونے کے باوجود امیگریشن کے محکمہ نے اس کو تحویل میں نہیں لیا تھا۔

نئے منظور ہونے والے بل کے تحت محکمہ امیگریشن ان غیر قانونی تارکین وطن کو تحویل میں لے سکے گی جو چوری، نقب زنی اور دیگر معمول جرائم میں گرفتار ہونگے یا سزا یافتہ ہونگے۔

گزشتہ سال بھی اس بل کی ایوان کانگریس نے منظوری دے دی تھی لیکن ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت کے حامل ایوان سینٹ نے اس کی منظوری نہیں دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version