امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگادی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق بائیڈن دور کا حکمنامہ منسوخ کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج میں 9 ہزار سے 14 ہزار اہلکار ٹرانس جینڈرز ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا تھا کہ آج سے امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی، مرد اور عورت۔
