Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ کو ایک اور برفانی طوفان کا سامنا؛ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

برطانیہ کو ایک اور برفانی طوفان کا سامنا ہے جس کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی ہے۔

برطانوی محمکہ موسمیات نے طوفان کو ’’ایووین‘‘ کا نام دے دیا، برفانی طوفان ایوین کل برطانیہ سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں، بارش اور برفانی طوفان کے گھومتے ہوئے بھنور کا نقشہ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 24 جنوری کو جنوب مغرب میں شدیدبرف باری ہوگی، جنوبی علاقوں سے شمالی یارکشائر تک 3 سے 5 انچ تک برفباری ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ شدید متاثر ہوگا، یہاں اب بھی برفباری ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں