Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ؛ 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع

مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع کے علاقے ناگپور میں اسلحہ ساز فیکٹری میں صبح سویرے دھماکہ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوگئی جبکہ 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے کے وقت 12 افراد عمارت میں موجود تھے۔

دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ پانچ کلومیٹر دور تک آواز سنی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version