Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے حلف اٹھانے کے بعد امریکا میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، غیر ملکی کمپنیاں امریکا میں مصنوعات بنائیں یا پھر ٹیرف کا سامنا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری رہنماؤں کو پیغام ہے کہ امریکا میں مصنوعات تیار کریں، سب سے کم ٹیکسس دیں، امریکا میں مہنگی الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبے کو روک دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوپیک اور سعودی عرب یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے تیل کے نرخ کم کریں، روس نے تیل کے منافع سے یوکرین جنگ کو بھڑکایا، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو جی ڈٰی پی کا 5 فیصد دفاعی بجٹ پر خرچ کرے، امریکا مینوفیکچرنگ سپر پاور، اے آئی اور کرپٹو کرنسی کا مرکز بنے گا، کارپوریٹ ٹیکسس کو 15 فیصد تک نیچے لے آئیں گے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین سے تجارت میں خسارہ ہورہا ہے، ٹیرف دگنا کریں گے، چین کے ساتھ خسارہ کم کرنے کے لئے لیول پلینگ فیلڈ چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں