اسرائیل نے مغربی کنارے میں کار پر فضائی حملہ کر کے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیل کے مغربی کنارے میں حملے جاری، درجنوں گھروں کوآگ لگادی، اس کے علاوہ اسرائیل نےمغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کو بھی مسمار کرنا شروع کردیا ہے۔
جنین پناہ گزین کیمپ میں 5 روز میں 14 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ دوجنوں افراد زخمی ہیں۔
رفح میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں، غزہ میں جنگ بندی کےبعد اب تک 7 بچےسردی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 47 ہزار 283 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار 472 زخمی ہیں۔




















