امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن کا آغاز، 538 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے اسکولوں پر چھاپے، جبکہ نجی اداروں سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے تارکین وطن جرائم میں ملوث ہیں، جبکہ ایک ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا گیا ہے، ملک بدری آپریشن کے تحت 3 پروازیں گوئٹے مالا پہنچ گئیں۔
دوسری جانب گوئٹے مالا حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو سنبھالنےکے لیے ہمارے پاس انتظامات نہیں ہے۔
امریکی حکام کے مطابق امریکا میں غیر دستاویزی تارکین وطن کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے، جبکہ ملک بدر کئے جانے والوں کا تعلق افغانستان، ہیٹی، یوکرین، وینزویلا اور دیگر ممالک سے ہے۔
