امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مختلف جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ہونے والی بارش سے فائر فائٹر کو ریلیف مل گیا لیکن دیگر مسائل پیدا ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارش کے باعث آگ سے تباہ ملبے کے بہاؤ نے کئی مسائل پیدا کردیئے، کچھ مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ جبکہ اسکول بند کردیئے گئے۔
صفائی اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے ہنگامی احکامات جاری ہیں۔
