Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جو بھی امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہوگا وہ مجرم کہلائے گا، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہمارے ایکشن کے بعد غیرقانونی تارکین دوبارہ امریکہ آنےکا سوچیں گے، جو بھی امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہوگا وہ مجرم کہلائے گا۔

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پہلی نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈر جاری کئے، جبکہ جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنےکا مقصد غیرقانونی تارکین وطن کو روکنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کئے ہیں، جبکہ وفاقی ادارے کے فنڈز روکنے کا اقدام عارضی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بریفنگ میں کہا کہ صدر ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں، وہ چاہتے ہیں امریکہ کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے ہونا چاہیے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے نیو میڈیا کو وائٹ ہاؤس بریفنگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ پوڈ کاسٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز وائٹ ہاؤس بریفنگ میں شرکت کرسکیں گے، جبکہ نیومیڈیا کے لوگ بریفنگ میں سوالات بھی کرسکیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ آزاد صحافیوں، پوڈ کاسٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ٹرمپ منظرنامے کے مطابق اپنی انتظامیہ کی ازسرنو ترتیب چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں