Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرین لینڈ کے رہائشیوں نے امریکہ کے ساتھ شامل ہونے سے انکار کردیا

سروس رپورٹ میں گرین لینڈ کے 85 فیصد رہائشیوں نے امریکہ کے ساتھ شامل ہونے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ سروے میں گرین لینڈ کے رہائشیوں سے امریکہ کے ساتھ شامل ہونے سے متعلق ان کی رائے پوچھی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 85 فیصد گرین لینڈ کے رہاشیوں نے امریکہ کے ساتھ شامل ہونے سے انکار کردیا ہے، 6 فیصد نے شامل ہونے کے حق میں رائے دی جب کہ 9 فیصد کسی بھی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرین لینڈ کے 45 فیصد رہائشی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خطے میں دلچسپی کو خطرہ سمجھتے ہیں جب کہ 43 فیصد ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو اس کو ایک بہترین موقع تصور کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گرینڈ لینڈ ڈنمارک کا ایک خود مختار خطہ ہے جس کی کل آبادی 57 ہزار افراد پرمشتمل ہے جب کہ اس خطے میں معدنیات اور تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس خطے کو امریکہ میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں جس کے لیے وہ طاقت کا استعمال کرنے کا امکان بھی ظاہر کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں