Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میٹا امریکی صدر ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر ہرجانہ کی ادائیگی پر رضامند

واشنگٹن: سوشل میڈیا کمپنی میٹا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر ہرجانہ کی ادائیگی پر رضامند ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق میٹا نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کردیے تھے جس کے بعد میٹا کے سی ای او نے ان کے ساتھ راضی نامہ کے لئے نومبر میں ملاقات کی تھی۔

ٹرمپ نے مارک زکربرگ کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنے کا کہا تھا، تاہم 22ملین ڈالر ٹرمپ کی صدارتی لائبریری میں جائیں گے جبکہ 3ملین ڈالر قانونی فیس کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version