Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ میں مسافر طیارے کے حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکن ایئرلائنز کے طیارے کے حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایئر کنٹرولر نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو حادثے سے 30 منٹ قبل پیغام بھیجا، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بار بار کہا کہ طیارے کے راستے سے ہٹ جائیں، بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا، امریکی فوجی طیارے کا پائلٹ ایک ہزار گھنٹے کی تربیت مکمل کرچکا تھا۔

امریکی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ امریکی فوجی طیارے کے پائلٹ کو 500 گھنٹے کی مزید تربیت مکمل کرنی تھی، بلیک ہاک کے تربیتی مشن عام طور پر 2 گھنٹے تک جاری رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں