روس نے یوکرین میں رہائشی اپارٹمنٹ پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے مشرقی یوکرین کے شہر سومی کو نشانہ بنایا، روسی ڈرون میں 90 کلو گرام دھماکا خیز مواد تھا۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی فضائیہ نے 80 سے زیادہ ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا، اوڈیسا کےعلاقے میں روسی ڈرون سے اسپتال اور 2 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔




















