امریکا میں ایک اور طیارہ گِر کر تباہ ہوگیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں چھوٹا طیارہ گِر کر تباہ ہوا، شاپنگ مال کے قریب طیارہ گرنے سے عمارتوں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
متعدد گھروں کو بھی آگ لگ گئی جبکہ طیارے میں 2 افراد سوار تھے۔
حادثے کی جگہ پر کئی افراد زخمی ہوگئے۔




















