Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 183 فلسطینی قیدی آزاد

حماس نے آج مجموعی طور پر 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کر دیا ہے، جن میں سے 2 کو حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے  کے مطابق رہائی پانے والے اسرائیلی شہریوں میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔

قیدیوں کے اس چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کر دیا جائے گا۔

حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا، جس کی فوٹیج براہ راست ٹی وی پر نشر کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی اور اسرائیلی شہریت رکھنے والے تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو بعد میں کسی دوسرے مقام پر حکام کے حوالے کیے جانے کی توقع ہے۔

الجزیرہ نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی گاڑیاں جنوبی خان یونس کے ایکسچینج پوائنٹ پر پہنچی جہاں حماس کے درجنوں جنگجو بھی موجود تھے۔

فوجی گاڑی پر لاؤڈ اسپیکر پر دھنیں بج رہی تھیں اور فلسطینی شہریوں نے فلسطینی اور حماس کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version