Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیرملکی درآمدات پر نئے ٹیرف کا اعلان ایگزیکٹو آرڈر کا حصہ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ غیر ملکی درآمدات پر  نئے ٹیرف کا اعلان ایگزیکٹو آرڈر کا حصہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی درآمدات پر نئے ٹیرف کی تفصیلات آج جاری کی جائیں گی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ کینیڈا کی توانائی کی مصنوعات پر10 فیصد ٹیرف نافذکیا گیا ہے، چین،کینیڈا، میکسیکو نے جوابی کارروائی کی تو ٹیرف میں اضافہ کردیں گے اور مزید جارحانہ ٹیرف کے ساتھ جواب دیں گے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ چین کی درآمدات پر  10فیصد ٹیرف لاگو ہوگا، جبکہ میکسیکو سے تمام درآمدات پر25 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا، میکسیکو نے اب تک سب سے زیادہ تعاون کیا ہے۔

 وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی توانائی سےجڑی مصنوعات  پر10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا، جبکہ کینیڈا کی درآمدات پر25 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version