Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شام کے عبوری صدر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض: شام کے عبوری صدر احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کی عبوری حکومت کے  صدر شاہی محل پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سمیت شام میں قیام امن اور سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ شامی عوام ہمارے بھائی ہیں جن کے لیے ہر ممکنہ مدد کو جاری رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن کا گہوارہ بنے اور تمام عرب ممالک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بشارالاسد کا تختہ الٹنے کے بعد سے شام کے باغی گروپ کے سربراہ احمد الشرع کو ملک کا عبوری صدر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں