Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی ایئرلائن ایک اور حادثے سے بال بال بچ گئی

ہیوسٹن: امریکی ایئر لائن ایک اور حادثے سے بال بال بچ گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکہ میں ٹیک آف کے دوران مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، یہ واقعہ ہیوسٹن کے جارج بش ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

طیارے کے انجن میں آگ لگی، مسافروں کو ہنگامی طور پر اتارا گیا، تاہم یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی تھی۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا ہے کہ کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ میں پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں چھوٹا طیارہ گِر کر تباہ ہوا، شاپنگ مال کے قریب طیارہ گرنے سے عمارتوں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

متعدد گھروں کو بھی آگ لگ گئی جبکہ طیارے میں 2 افراد سوار تھے، تاہم حادثے کی جگہ پر کئی افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں