امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ چین طویل عرصے تک پاناماکینال میں شریک نہیں رہ سکتا، پاناما کینال پر چین سے نمٹا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین سے بھی اگلے24 گھنٹوں میں بات چیت کی جاسکتی ہے، ہم ڈیل نہ کرسکے تو چین کے ٹیرف اوپر جائیں گے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے اچھی بات ہوئی، کینیڈا نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا، ہمیں کینیڈین زراعت،کاروں اورلکڑی کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میکسیکو سے ٹیکس کے معاملات ابھی طے نہیں ہوئے، میکسیکو سے ابھی بڑی بات چیت ہونی ہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ یو ایس ایڈ ایک اچھا تصور ہے لیکن اس میں بائیں بازو کی انتہاپسندی ہے، مزید ممالک پر جوابی ٹیکس لگانےکا آئیڈیا اچھا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کو بتارہے ہیں کہ ان کے پاس قیمتی زمینیں ہیں، ہم چاہتےہیں کہ یوکرین وہ زمینیں ہمیں دےدے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک سے باہمی دلچسپی کے معاملات پر اختلاف نہیں، ایلون مسک ہماری رضامندی کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتے، نہ کریں گے، اور نہ ان کوتنازعات والی جگہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے پاس غزہ جنگ بندی برقرار رہنے کی کوئی ضمانت نہیں۔




















