غیرملکی فنڈ منجمند ہونے سے یو ایس ایڈ کے 100 سے زائد ممالک میں امدادی آپریشن بند ہوگئے۔
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کو محکمہ خارجہ میں ضم کر دیا گیا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ ماکوروبیو نے کہا کہ اب میں یو ایس ایڈ کا قائم مقام ایڈمنسٹریٹر ہوں، ایجنسی کوامریکی خارجہ پالیسی کےمطابق ہوناچاہیےلیکن یہ غیرذمہ دارہے۔
گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے یوایس ایڈ کے 58 اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیج دیا، جبکہ معائنہ ٹیموں نے ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔
