Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے، ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلےگا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال کے دوارن جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں ہوا۔

ڈونلڈٹرمپ نے نیتن یاہو سے ملاقات میں حماس کے خاتمےکے طریقےکار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ممالک جلد ابراہام معاہدے میں شامل ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دینگے، شہریوں کو بسائیں گے، غزہ کی تعمیرنو کریں گے فلسطینی غزہ کو چھوڑ دیں۔

ڈونلڈٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضرورت پڑی توامریکی فوج غزہ میں تعینات کی جائے گی، ہم وہ کریں گے جو ضروری ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل، غزہ اور سعودی عرب کا دورہ کروں گا، اپنے منصوبے کے بعد غزہ میں دنیا بھرکے لوگوں کوآبادہوتے دیکھتاہوں، میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں سےبات چیت ہوئی ہے، رہنماؤں کو فلسطینیوں کوغزہ سے منتقل کرنےکا آئیڈیا پسند آیا، یہ نہیں کہہ سکتےکہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رہےگی۔

امریکی صدر نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہےکہ جنگ بندی سےخونریزی ختم ہوجائے گی،مغربی کنارے پر اسرائیل کی خود مختاری سے متعلق موقف اختیارنہیں کیا، مغربی کنارے کے معاملے پر اعلان کریں گے، ہم ایران پر سخت پابندیاں عائدکریں گے۔

اس موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کوجاری کیا، ٹرمپ اور میں چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرے، ہم سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر اچھی کوشش کریں گے۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب بہت مدد گار ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version