Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا، پرنس کریم آغاخان انتقال کرگئے

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا، پرنس کریم آغاخان 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اعلامیے کے مطابق پرنس کریم آغاخان کاانتقال پرتیگال کےدارالحکومت لزبن میں ہوا، پرنس کریم آغاخان اسماعیل کمیونٹی کے49 ویں امام تھے۔

روایت کے مطابق ان کے جانشین یعنی اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں حاضر امام کونامزدکردیاگیا ہے، جانشین کی نامزدگی پرنس کریم آغاخان نےاپنی وصیت میں کی تھی۔

اعلامیے کے مطابق  پرنس کریم کی نمازجنازہ اورتدفین بھی لزبن ہی میں کیےجانےکاامکان ہے، تاریخ اور وقت کااعلان انتظامات کوحتمی شکل دیے جانے پر کیاجائےگا۔

پرنس کریم آغاخان 13 دسمبر 1936کو سوئٹزرلینڈ میں پیداہوئے تھے، انہوں نےپاکستان کی ترقی کے لیے مثالی خدمات انجام دیں، پرنس کریم آغاخان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان پاکستان اورنشان امتیازسےنوازا گیا تھا۔

پرنس کریم آغاخان کی ہدایت پر آغاخان فاؤنڈیشن کاقیام عمل میں لایا گیا تھا، فاؤنڈیشن کے زیرنگرانی دنیا بھر میں مدارس، اسپتال، تحقیقاتی ادارےقائم کیے گئے۔

پرنس کریم آغاخان کو مختلف ممالک میں خطابات اور اعزازات سےبھی نوازاگیا تھا، اس کے علاوہ پرنس کریم نے 1964 کے سرمائی اولمپک کھیلوں میں ایران کی نمائندگی کی۔

دنیا بھر کے اسماعیلی کمیونٹی کے جماعت خانوں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version