حماس رہنما سامی ابوزہری نے امریکی صدرٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا فلسطینیوں کوغزہ سےنکالنےکا اعلان قابل مذمت ہے۔
حماس رہنما نے کہا کہ ٹرمپ کاغزہ سےمتعلق منصوبہ افراتفری کانسخہ ہے، ٹرمپ منصوبہ اسرائیل کے انتہا پسندوں کی خواہشات کا عکاس ہے۔
حماس رہنما یہ بھی کہا کہ اہل غزہ ٹرمپ کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین ہمارا ہےاور ہمارا ہی رہےگا، ہمارا ملک، ہمارا گھر غزہ، یہ فلسطین کاحصہ اور بہت خوبصورت ہے۔
فلسطینی ایلچی نے کہا کہ عالمی رہنمااورعوام ہماراغزہ میں رہنےکاحق کااحترام کریں، غزہ کا کچھ حصہ تباہ ہوگیاتو کیاہوا،ہم یہیں رہیں گے۔




















