امریکی ریاست ٹیکساس کی جنوبی سرحد پر تعنیات امریکی فوجیوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کی گرفتاری کے اختیارات سونپ دیئے گئے۔
گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ اور امریکی محکمہ کسٹمز اینڈ امیگریشن کے قائم مقام ڈائریکٹر پیٹ فلورزنے فوجیوں کو اختیارات تفویض کئے جانے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیئے
نئے معاہدے کے تحت فوجیوں کو فیڈرل امیگریشن افسران کے اختیارات حاصل ہونگے، جبکہ معاہدے کے مطابق فوجی نئے اختیارات کے تحت تمام تر کاروائی تمحکمہ کسٹمز اینڈ امیگریشن کی نگرانی میں کرنے کے مجاز ہوں گے۔
اس حوالے سے ہونے والے تمام تر اخراجات ریاست ٹیکساس برداشت کرے گی۔
