امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ سےمتعلق منصوبےکو آگےبڑھانےمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر قبضے اور تعمیرنوکے منصوبے پر عمل کے لیے جلدی نہیں کررہا، اگلےہفتےکئی ممالک پرجوابی طور پر ٹیرف نافذ کرنےکااعلان کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید یہ بھی کہا کہ روسی صدر سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، شمالی کوریا سےتعلقات قائم کریں گے، شمالی کوریا کے صدر کے ساتھ اچھے تعلقات بناتا ہوں تو فائدہ مندہوگا۔
